پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عبدالستار آف فرانس کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عبدالستار آف فرانس کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئیں۔ شادی کی پر وقار تقریب قاسم میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ بارات کی آمد پر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر ملک محمد شفیق احمد ، ملک توفیق سیالوی اور دیگر نے ملک عبدالستار کے ہمراہ اس کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ قاسم میرج ہال میں تقریب کے لیے شاندار انتظامات کئے گئے۔ علاقے کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری اور صحافی حلقوں سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں