ماہنامہ لا لہ موسیٰ نیوز کی 12ویں سالگرہ کی تقریب

ماہنامہ لا لہ موسیٰ نیوز کی 12ویں سالگرہ کی تقریب

الحمد اللہ ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کی اشاعت کے 12سال مکمل ہو گئے ہیں ۔لالہ موسیٰ جیسے چھوٹے سے شہرسے ایک میگزین کا مسلسل 12سال تک جاری رہنا محض اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم اور کرم فرماوں و دوستو ں کے پرخلوص تعارن ہی کا ثمر ہے ۔اس دوران کسی نشیب وفراز آئے ،طرح طرح کی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ،کئی بار منفی اولوں نے راستہ روکنے کی کوشش کی اور کئی ایک سازشی عناصر نے اپنا رنگ دکھایا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کی بدولت ان سب کے باوجود ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے قدم کسی مرحلے پر بھی ڈگمگائے نہیں ۔

روز اول ہی سے ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کی یہ سوچی سمجھی پالیسی رہی ہے کہ ہم نے اس پلیٹ فارم سے خوشامدی اور پگڑی اچھال صحافت سے اپنا دامن بچانا ہے ،مثبت اور تعمیری انداز کے ذریعے لوگوں کی عزت اور وقار میں اضافہ کرنا ہے ۔دینی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور تعلیمی سر گرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم اپنے مقاصد کو اسی جذبے اور سپرٹ کے ساتھ آگے بڑھارہے ہیں ۔ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے 12سال مکمل ہونے پر ایک پر وقار اور خوبصورت تقریب 25اپریل کو عجوہ میرج ہال میں منعقد ہو ئی تقریب کی صدارت ممتازصحافی و مصنف امانت علی چوہدری ،چیف ایڈ ٹر ماہنامہ وطن نیوز نے کی جبکہ مہمان خصوصی سیاسی شخصیت شیخ حفیظ اللہ صدیقی سابق چیئر مین بلدیہ لالہ موسیٰ ہے۔

ممانان اعزاز میں سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ ملک محمد شفیق امجد ،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شیخ انور مسود ،ایم ڈی عبداللہ ہسپتال سیدحارث احسان ،چیئر مین انجمن کریانہ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ حاجی محمد ریاض انصاری ،ایڈ منسٹر ٹر نائیس انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر ایجو کیشن سہیل نواز خاں ،ممتاز صحافی عطاء اللہ چیمہ،پر نسپل علی ڈگری ماڈل سکول مسز رخسانہ اسلم ،عرفان احمد فضل امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 112اور حاجی شکیل احمد قرشی شامل تھے ۔

مہمانوں کی آمد پر چیف ایڈٹر محمد ایوب بھٹی ،ویب ایڈٹر فیاض الحسین حیدری ،نمائندہ خصوصی مسقل خان ،نفیس احمد DCڈپٹی ایڈٹر الطاف حسین ،محمد حماد اور محمد حارث نے ان کا ہر پر تپاک خیر مقدم کیا ۔انھیں ہار پہنائے اور پھول پیش کئے گئے ۔

تقریب کا آغاز حافظ طلحہ زبیرنے تلاوت قرآن مجید سے کیا ۔انھوں نے نہایت مسحور کن انداز میں تلاوت کی ہدیہ نعت حافظ سعد ہرلرہ نے بہت پر سوز آوازمیں پیش کیا ۔ حافظ طلحہ زبیر اور حافظ سعد ہرلرہ ممتاز تعلمی شخصیت ایم ڈی علی گڑ ھ ماڈل سکول لالہ موسیٰ ڈاکٹر محمد اسلم جنجوعہ اور مسز رخسانہ اسلم کے فرزند ارشد ہیں ۔

تقریب میں نظامت کے فرائض بڑی عمدگی سے الطاف حسین اور خور شید احمد ندیم نے ادا کیے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف اٰیڈیٹر محمدایوب بھٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے ما ہنا مہ لا لہ مو سیٰ نیو ز کی12سا لہ صحا فت کااحوال اور مقاصد پر مختصر طور پر رو شنی ڈالی ۔ انھوں نے تمام دو ستو ں اور کار فر ما ؤ ں کا تعا ون کرنے پر خ صوصی طور پر شکرریہ ادا کیا ۔ انھوں نے اس موقع پر ماہنامہ لالہ مو سیٰ نیوز کے سر پر ست اعلیٰ عزیز انجم مر حوم اوار ڈاکٹر سیّد احسان اللہ شاہ مرحوم کی محبت ،شفقت اور تعاون پر انہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کے لئے دعا مغفرت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اما نت علی چودھری ، شیخ حفیظ اللہ صدیقی ، ملک محمد شفیق امجد ،مسز رخسا نہ اسلم جنجو عہ ،عر فان احمد صفی اور عطاء اللہ چیمہ نے ما ہنا مہ لالہ مو سیٰ نیو ز کے صحافتی ،حدما ت اور خاص طور پرتعلیمی سر گر میوں کی حوصلہ افزائی پر زبر دست انداز میں خرا ج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ ماہنا مہ لالہ مو سیٰ نیوز نے علا قا ئی صحا فت میں مشکلات کے با وجود اپنا سفر جاری رکھ کر اس شہر کے صحافتی قد میں اضافہ کیا ہے ۔ مثبت اورتعمیری صحافت کے ذریعے لوگو ں کے دل جیتے اور انھیں عزّ ت دی ۔تمام مقرّرین نے 12ویں سالگرہ پر چیف ایڈیٹر محمد ایو ب بھٹی اور ان کے سا تھیوں کو مبا رکبا د دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

اس موقع پر معزّز مہما نوں نے ماہنامہ لا لہ مو سیٰ نیوز کی 12ویں سا لگرہ کاکیک کا ٹا۔ ما ہنا مہ لا لہ مو سیٰ نیوزکے چیف ایڈیٹر محمد ایوب بھٹی ،محمد الطاف سلیمی ،الطاف حسین یا د ،فیا ض الحسنین حیدری ،فضل خان ،نفیس احمد ،محمد حارث ، آفتا ب خاں کا ئرہ نے بھی 12ویں سا لگرہ کا کیک کا ٹا ۔ شر کا تقریب کی چا ئے اور دیگر لواز ما ت کے ساتھ تواضع کی گئی ۔

تقریب میں حاجی شکیل احمد قریشی ،محمد مدثر جنجوعہ ڈا ئریکٹر نیشنل کا لج آف سا ئنسز لا لہ مو سیٰ ،پرو فیسر لیا قت علی انصا ری پرنسپل سٹی ڈگری کا لج لالہ مو سیٰ ،متماز صحافی محمد نواز صفل آف ملکہ ،شہزاد غنی پرنسپل نساء گرلزکا لج کھاریاں ،سیّد با قر رضا پرنسپل لیڈز گروپ آف کا لجز کھاریاں ،مدثر اقبال جنجوعہ (یو نیک اکیڈمی) محمد یعقوب نظامی (سابق کو نسلر) تو صیف اسلم شیخ(پرنسپل گو رنمنٹ ڈگری کا لج کھاریاں )ڈاکٹر محمد اسلم جنجوعہ (ڈائریکٹر علی گڑھ ما ڈل سکول لا لہ مو سیٰ ) حمزہ ظفر(فائق کمپیوٹرز )نورعالم صدیقی،محمد عنصر فاروقی،مسزمدثر اقبال جنجوعہ ،آفتاب خاں کائرہ،

اپنا تبصرہ بھیجیں