ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز نے روز اول سے ہی تعلیمی اداروں اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کو اپنا مشن بنایا ہے

ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز نے روز اول سے ہی تعلیمی اداروں اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کو اپنا مشن بنایا ہے۔ہماری تمام تر سرگرمیوں کا مرکز و محور علم کافروغ ہی ہے۔یہ بات چیف ایڈیٹر ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز محمد ایوب بھٹی نے ’’لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2017‘‘کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل ترین دور میں بھی ہم اپنا وجود فاتح رکھے ہوئے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والوں اور تقریب کے انتظامی امور میں تعاون کرنے والوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ ہمیں آگے بڑھنے اور اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کے تعاون اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہیانہوں نے ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے پر سٹی ڈگری کالج ،نیشنل کالج آف سائنسز لالہ موسیٰ ،سٹی پبلک ہائیر سیکنڈری سکول لالہ موسیٰ ،معظم آئیڈیل پبلک سکول گنجہ دی ایجوکیٹرز فاطمہ جناح کیمپس لالہ موسیٰ ،پاکستان اورسیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انہوں نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں ،طلبہ و طالبات والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں