لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز2014ء

ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام10ویں لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز2014ء کی پروقار تقریب گذشتہ روز کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئی

لالہ موسیٰ (13 دسمبر 2014) ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام10ویں لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز2014ء کی پروقار تقریب گذشتہ روز کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئی،تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری گجرات نثار احمد مہو نے کی،مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت چیئر مین گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ ویلفیئر کمیٹی اختر علی چوہدری آف چھوکر کلاں تھے، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں محترمہ افشاں رباب،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف دیونہ اور ڈی ایس پی لالہ موسیٰ شاہد نواز نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی مہمان اعزاز میں صدر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ ملک شفیق امجد،صدر شہری جمہوری عوامی اتحاد ملک ناصر علی،فیصل الیاس ڈار،محمدعباس چوہدری صدر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات ،میاں جاوید حیدر،چیف آفیسر کھاریں وجاہت حفیظ صدیقی،چیئر مین مرکزی انجمن تاجران شیخ انور مسعو د اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات عرفان احمد صفی شامل تھے،تقریب میں میرٹ کی بنیاد پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں تحصیل کھاریاں،تحصیل سرائے عالمگیر اور مرکز لالہ موسیٰ کی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات دیئے گئے،مختلف سکولوں کے بچوں نے اس موقع پر دلچسپ ٹیبلوز پیش کئے ،چیف ایڈیٹر ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز محمدایوب بھٹی،جوائنٹ ایڈیٹر رضوان احمد اور دیگر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا تقریب میں تعلیمی،سماجی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں