لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2017کی پروقار تقریب

ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام ’’لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2017‘‘کی پروقار تقریب کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت ممتاز تعلیمی شخصیت سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گجرات سید مشتاق حسین شاہ نے کی ۔مہمانانِ خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات محترمہ وزیر النسا ء چوہدری ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات چوہدری ضیاء محی الدین اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)حلقہ پی پی 112ڈاکٹر جاوید احمد ریاض تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ ملک محمد شفیق امجد ،ملک عبدالستار آف فرانس ،امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ عرفان احمد صفی ،ڈپٹی کنوئیر میونسپل لائبریری حاجی شکیل احمد قریشی ایم ڈی جی ایم سموسہ محمد ابراہیم سیالوی ،کاروباری و سماجی شخصیت ملک ابرار شہزاد ،چیئر مین انجمن کریانہ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ حاجی محمد ریاض انصاری شامل تھے ۔تقریب میں تحصیل کھاریاں اور مرکز لالہ موسیٰ کی سطح پر میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں ٹاپ 5پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات میں اعزازات تقسیم کئے گئے ۔گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دختران ملت گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈیر کے ایم ڈی چوہدری مجید احمد کو خصوصی شیلڈ دی گئی ۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں نیشنل کالج آف سائنسز لالہ موسیٰ ،سٹی ڈگری کالج ،سٹی پبلک سکول ،معظم آئیڈیل پبلک سکول گنجہ کو شیلڈز دی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مشتاق حسین شاہ ،محترمہ وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر جاوید احمد ریاض ،چوہدری ضیاء محی الدین اور عرفان احمد صفی نے ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کی فروغ علم اور تعلیمی اداروں کی مسلسل حوصلہ افزائی پر چیف ایڈیٹر محمد ایوب بھٹی اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے علم کی اہمیت اور قوموں کی ترقی میں اس کے کردار کو اجاگر کیا ۔
چیف ایڈیٹر محمد ایوب بھٹی نے مہمانوں کو یاد گار ی شیلڈز پیش کیں ۔تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض الطاف حسین یاد اورمس حرا افتخارنے بڑی عمدگی سے ادا کئے ۔تقریب میں ممتاز تعلیمی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ اساتذہ ،والدین اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں