لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2016 ء

ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام ’’لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2016 ء کی پروقار تقریب میں نساء گرلز کالج کھاریاں کی طرف سے مرکز لالہ موسیٰ کے ہائی سکولوں کے سربراہان کو خصوصی شیلڈز برائے حوصلہ افزائی دی گئیں

لالہ موسیٰ (3 دسمبر 2016) ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام ’’لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2016 ء کی پروقار تقریب میں نساء گرلز کالج کھاریاں کی طرف سے مرکز لالہ موسیٰ کے ہائی سکولوں کے سربراہان کو خصوصی شیلڈز برائے حوصلہ افزائی دی گئیں ۔نساء گرلز کالج کھاریاں کے پرنسپل شہزاد غنی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی فاران گروپ آف انسٹیٹیوٹ پاکستان چوہدری طارق جاوید نے تعلیمی اداروں کے سربراہان میں خصوصی شیلڈز تقسیم کیں ۔چیف ایڈیٹر ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز محمد ایوب بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ نساء گرلز کالج کھاریاں کی طرف سے تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی بہترین قدم ہے ۔اس سے میعاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی ۔پرنسپل شہزاد غنی نے ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین اور شاندار تقریب کا انعقاد پر مبارکباد دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں