لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2016 ء

ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام ’’لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2016 ء کی پروقار تقریب کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئی

لالہ موسیٰ (3 دسمبر 2016) ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام ’’لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2016 ء کی پروقار تقریب کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئی ۔مہمان خصوصی فاران گروپ آف انسٹیٹیوٹ پاکستان چوہدری طارق جاوید تھے جبکہ مہمان اعزاز میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ ملک محمد شفیق امجد ،صدر عوامی شہری اتحاد حاجی ملک ناصرعلی ،چیف آفیسر بلدیہ کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی ،ممتاز صحافی عطاء اللہ چیمہ ،ایڈمنسٹریٹر نائیس انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹرز اینڈ موبائل انجینئرنگ سہیل نواز خاں ،ملک محمد اکرم جانباز ،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شیخ انور مسعود ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ پی پی 112چوہدری انیس احمد سہنہ ،امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 112عرفان احمد صفی اور پرنسپل الائیڈ سکول مورگاہ راولپنڈی فیصل جنجوعہ شامل تھے ۔مہمانوں کی آمد پر علی گڑھ سکول لالہ موسیٰ کے طلباء وطالبات نے انہیں پھول پیش کئے ۔چیف ایڈیٹر محمد ایوب بھٹی ،سرپرست محمد الطاف سلیمی ،ویب ایڈیٹر فیاض الحسنین حیدری ،نمائندہ خصوصی متصل خان اور الطاف حسین یاد نے ان کا پر جوش خیر مقدم کیا ۔تقریب میں مرکز لالہ موسیٰ ،تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیر کی سطح پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں اعزازات تقسیم کیے گئے ۔نساء گرلز کالج کھاریاں کی طرف سے مرکز لالہ موسیٰ کے ہائی سکولوں کے سربراہان کو حوصلہ افزائی شیلڈز دی گئیں ۔اس موقع پر کالج ہذا کے پرنسپل شہزاد غنی بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری طارق جاوید ،ملک محمد شفیق امجد ،ملک ناصر علی ،سہیل نواز خاں ،عرفان صفی ،محترمہ عاصمہ کرن ،وجاہت حفیظ صدیقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کی طرف سے تسلسل کے ساتھ طلباء وطالبات اور تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر چیف ایڈیٹر محمد ایوب بھٹی اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز علاقائی کی صحافت میں اپنی مثبت اور تعمیری سوچ اور سرگرمیوں کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔انہوں نے ادارہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔تقریب میں کمپیرنگ کے فرائض مس طیبہ افتخار اور الطاف حسین یاد نے عمدگی سے ادا کئے ۔تقریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان ،اساتذہ ،طلباء وطالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں