شہر لالہ موسیٰ اور تجاوزات

تجاوزات کے خلاف ایکشن

چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ ندیم اصغر کائرہ کی ہدایت پر وجاہت صدیقی اور بلدیہ کا عملہ مین بازار اور سروس روڈ پر متحرک ہے اب تک تجاوز کنندگان کو 20000 روپے سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں اور کسی قسم کی سفارش کو نہ سنے جانے کی اطلاعات ہیں اگرچہ ریڑھی بان, ٹھیلہ دار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تاہم عوام کی کثیر تعداد نے اسے سراہا ہے اطلاعات کے مطابق چھوٹا بازار اور ملحقہ بازاروں میں کیمپنگ گراونڈ میں بتدریج تجاوزات کے خلاف ایکشن بڑھایا جائے گا اس وقت 18 سے 20 بلدیہ کے اہلکار تجاوزات کے خلاف فرائض انجام دے رہے ہیں …تجاوز کنندگان کی شنوائی نہ ہونے پر سب سے زیادہ بلدیہ اہلکاروں کو اپنے اختیارات انجوائے کرنے کا احساس ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں