بھارت کی معروف شاعرہ فوزیہ رباب کی سالگرہ

ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام بھارت کی معروف شاعرہ فوزیہ رباب کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی

تقریب کی صدارت خوبصورت لب ولہجہ کی شاعرہ ثمینہ گل نے کی

لالہ موسیٰ (25جولائی2015)ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیر اہتمام بھارت کی معروف شاعرہ فوزیہ رباب کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت خوبصورت لب ولہجہ کی شاعرہ ثمینہ گل نے کی ،مہمانِ خصوصی تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین دی ایجوکیٹرز( فاطمہ جناح کیمپس لالہ موسیٰ)محمد شیراز گل تھے ۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ ملک محمد شفیق امجد ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات عرفان صفی اور معروف سماجی وسیاسی شخصیت شیخ خالد محمود مہمانان اعزاز تھے ۔چیف ایڈیٹر ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز محمد ایوب بھٹی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فوزیہ رباب کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز عزیز انجم نے فوزیہ رباب کی نعتیہ شاعری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسے ایک سچے مسلمان کے جذبے کی عکاس قرار دیا ۔ملک محمد شفیق امجد ،محمد شیراز گل اور ثمینہ گل نے ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کی اس کاوش کو شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے سرحدوں کے فاصلے مٹا دئیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ فوزیہ رباب کی شاعری میں پختگی پائی جاتی ہے ۔انھوں نے فوزیہ رباب کی شاعری کے مختلف فنی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے میعار کو سراہا ۔انھوں نے کہا کہ فوزیہ رباب نوجوان نسل کی نمائندہ شاعرہ ہیں جن کے دل میں اسلام سے گہری محبت موجذن ہے ۔تقریب میں فوزیہ رباب کی 27ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں نظامت کے فرائض معروف صحافی وشاعر امین فاروقی نے ادا کئے ۔اس موقع پر ثمینہ گل،شکور مرزا ،امین فاروقی اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا ۔ خصوصی تقریب میں معروف صحافی عطااللہ چیمہ ،اسد اللہ انصاری ،راجہ شہزاد علی،عبدالطیف نجمی،محمد افضل لیڈر،محمد الطاف سلیمی ،محمد کامران ،فیاض الحسین حیدری ،رضوان احمد ،ڈاکٹر شیخ محمد ارشد ،ڈاکٹر محمد نعیم ،عمر فاروق ساہی ،ملک محمد اویس ، قاری غلام شبیر شاہد ، ایس ایم ظفر ، میاں احسان الٰہی ، محمد شوکت ، مس تبسم انور ، مس عاصمہ صدیقی اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں